خبرنامہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے بڑوں کی میٹنگ بلالی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے بڑوں کی میٹنگ بلالی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے بڑوں کی بیٹھک بلالی، آج شام بنی گالہ میں حکومت مخالف تحریک کے آئندہ لائحہ عمل بارے مشاورت ہوگی۔عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت مخالف تحریک، اسلام آباد میں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم ہونے کے بعد کی صوتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کو مزید تیز کرنے کا لائحہ عمل زیر غور آئے گا، سیاسی حالات کا جائزہ لیکر آئندہ کی حکمت عملی مرتب ہوگی۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے بعد ساری حکومت بھی نا اہل ہوچکی، اس نا اہل حکومت سے چھٹکارا لازم ہے۔

آج شام بنی گالہ میں حکومت مخالف تحریک کے آئندہ لائحہ عمل بارے مشاورت ہوگی۔عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت مخالف تحریک، اسلام آباد میں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم ہونے کے بعد کی صوتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کو مزید تیز کرنے کا لائحہ عمل زیر غور آئے گا، سیاسی حالات کا جائزہ لیکر آئندہ کی حکمت عملی مرتب ہوگی۔