خبرنامہ

چیف جسٹس کےحکم پرخواجہ سراؤں کےشناختی کارڈ بنانےکاکام شروع

چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پرعملدرآمد شروع ہوگیا۔خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ بنانے کےلیے خصوصی وین لاہور کے فاؤنٹین ہاؤس پہنچ گئیں۔ 15 دنوں میں کارڈ جاری ہوجائیں گے۔

چیف جسٹس کے حکم پرخواجہ سراؤں کے قومی شناختی کارڈز بنناشروع ہوگئے۔فاؤنٹین ہاؤس میں نادرا کی جانب سےبھیجی گئی وین میں موجود اہلکاروں نےخواجہ سراؤں کا ڈیٹا اکٹھاکیا۔

چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کےشناختی کارڈ نہ بننےکانوٹس لےلیا
پچاس روپے کے اسٹیمپ پیپر پر تصدیق کے بعددواقسام کے فارمز جاری کیے جا رہے ہیں جس کے مطابق انکو فیملی یا گورو کے نام پر رجسٹرڈ کیا جائے گا۔چیف جسٹس کے اس اقدام پر خواجہ سرا انتہائی خوش ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا عوامی انداز، عید منانے فاؤنٹین ہاؤس پہنچ گئے
فاؤنیٹین ہاؤس میں موجود نادرا کی وین 7 دن تک خواجہ سراؤں کومفت آئی ڈی کارڈ تیار کرکے دے گی.