بیجنگ (ملت + آ ئی این پی) چین اور پاکستان کے مابین عوامی اور ثقافتی تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 18 ہزار پاکستانی طلباء پاکستان اور چین کے درمیان ا اہم پلکا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور چین کے وزیر ثقافت نے ملاقات کی جس میں ، لوگوں کا لوگوں سے روابط، پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی رابطے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ۔ اس موقع پر سفیر مسعود خالد نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعامل ثقافتی طائفے، نوجوانوں کے وفود اور دانشوروں کی بات چیت کے تبادلے میں حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں 18 ہزار پاکستانی طلباء زیر تعلیم ہیں جو پاکستان اور چین کے درمیان ا اہم پلکا کردار ادا کر رہے ہیں یہطالبعلم مختلف مضامین کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ پاکستان اور چین کے لوگوں کے درمیان ایک اہم پل کی شکل ہیں۔ اس موقع پر چینی وزیر ثقافت لیو شنگوانگ نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلوں کے معیار اور مقدار دونوں حالیہ برسوں میں نئی بلندیوں تک پہنچ گے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں چین کے ثقافتی مرکز کے قیام میں اس کی حمایت کے لیے پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور ثقافتی تعاون، دونوں ملکوں کے درمیان عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
خبرنامہ
چین اور پاکستان کے مابین عوامی اور ثقافتی تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق
