اسلام آباد: ملت آن لائن… وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا…طارق فاطمی نے وزیراعظم کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے اوپر لگائے تمام الزامات کو بے بنیاد قراردے دیا ہے، وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ 50 سال ملک کی خدمت کرنے والے کے لئے الزامات تکلیف دہ ہیں تاہم ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہوں جب کہ پاکستان اور سفارت کاری کے ساتھ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔
خبرنامہ
ڈان لیکس رپورٹ؛ طارق فاطمی نے اپنے اوپر عائد الزامات مسترد کردیئے
