خبرنامہ

ڈیموں کی تعمیر،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نےاپنی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کا دو ڈیموں کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کے قائم کردہ فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا

ان کا کہنا تھا کہ ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ملک میں پانی کے سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر اور چیف جسٹس کا فیصلہ تاریخی ہے۔

ان کا قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں قومی فریضہ سمجھ کر اس کارخیر میں بھرپور حصہ لینا چائیےبلوچستان کے عوام بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لیں اس موقعہ پر نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاک افواج کے افسران اور جوانوں کی جانب سے فنڈ میں دو اور ایک دن کی تنخواہ دینے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا۔