خبرنامہ

کابل امن اجلاس آج ہوگا، پاکستان اور بھارت بھی شریک

کابل(ملت آن لائن) افغانستان میں مصالحتی عمل اور امن کے قیام کے لیے 25 ممالک کا اجلاس آج کابل میں ہوگا۔ کابل پراسیس کے نام سے اجلاس میں پاکستان اور بھارت بھی شریک ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں اقوام متحدہ، نیٹو اور یورپین یونین کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں افغان مصالحتی عمل اور افغانستان کے اندر امن کےقیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر غورکیا جائے گا۔کابل پراسیس میٹنگ میں سینٹرل ایشیائی ممالک اور ماسکو کانفرنس میں شریک تمام ممالک شرکت کریں گے۔ اجلاس میں طالبان سے مذاکرات پر بھی غور کیا جائے گا۔