خبرنامہ

کابل: دوخودکش دھماکے ، 40 افراد ہلاک

کابل

کابل: دوخودکش دھماکے ، 40 افراد ہلاک

کابل:(ملت آن لائن) افغان نیوزایجنسی کے دفتر اور کلچرل سینٹر میں دو خودکش حملوں میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کا دارالحکومت کابل میں دو خودکش حملوں کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 30 افراد زخمی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں تین صحافی بھی شامل ہیں۔ رخمیوں کو طبی امداد کیلئے شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ نے 40ہلاکتوں کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ دھماکے افغان نیوزایجنسی کےدفتراورکلچرل سینٹرمیں ہوئے، خود کش دھماکے کے وقت کابل کے ثقافتی مرکز میں ثقافت پر کانفرنس ہورہی تھی ، اسی کانفرنس میں شرکت کیلئے مختلف علاقوں سے کلچرل ایکٹوسٹ آئے ہوئے تھے۔

………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…ترکی نے شامی صدر بشار الاسد کو دہشت گرد قرار دیدیا

لاہور:(ملت آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے شام کے صدر بشار الاسد کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہاتھ لاکھوں افراد کے قتل میں رنگے ہوئے ہیں۔ تیونس کے دورے کے موقع پر صدر رجب طیب اردوان نے بیان میں کہا کہ شام کے مستقبل میں بشار الاسد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، اور شامی عوام خود بھی بشار الاسد کو صدر کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے۔ ترک صدر نے بشار الاسد کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص سے امن مذاکرات کی کوششیں ناممکن جس کے ہاتھ 10 لاکھ افراد کے قتل میں رنگے ہوئے ہوں۔ طیب اردوان نے کہا کہ شمالی شام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، شام میں سیکیورٹی صورت حال انتہائی خراب ہے اور بشارالاسد کے ہوتے ہوئے وہاں امن ممکن نہیں ہے۔ شام کی وزارت خارجہ کی جانب سے ترک صدر کے بیان پر ردعمل میں رجب طیب اردوان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ خود شامی خانہ جنگی میں بشار الاسد کے مخالف دہشت گرد گروپوں کی مدد کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ شام میں مارچ 2011 سے خانہ جنگی جاری ہے جس میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 5 لاکھ سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔