کابل (ملت آن لائن) افغانستان میں بھارتی سفیر من پریت وہرا کے گھر پر نامعلوم سمت سے راکٹ حملہ ہوا ہے جو ان کے گھر میں موجود ٹینس کورٹ میں آگرا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح سواگیارہ بجے افغانستان کے ڈپلومیٹک ایریا میں راکٹ داغا گیا جہاں ٹینکر بم د ھماکے کے بعد انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات تھے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بھی پہلے سے بڑھادی گئی کیونکہ اسی علاقے میں صدارتی محل ، گرین زور اور وزیراکبر خان سمیت کئی ممالک کے سفارتخانے موجود ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہر میں شش درک کے علاقے میں دھماکے کی آواز سنی گئی ۔راکٹ ایک ایسے وقت پر داغا گیا جب کابل میں تقریباً 20ممالک کے نمائندے امن کانفرنس میں شریک ہیں اور جنگجو تنظیموں کو ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ۔
خبرنامہ
کابل میں بھارتی سفارتکار کے گھر پر راکٹ حملہ
