اسلام آباد (ملت آن لائن )وزیر اعظم جے آئی ٹی کے سامنے جمعرات کے روز پیش ہونگے ، اس حوالے سے انہوں نے لیگی کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے روک دیا ۔وزیر اعظم نوازشریف نے جمعرات کے روز اظہار یکجہتی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر آنے والے کارکنوں کو منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کارکن مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں ، کارکن پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کارکنوں کے جذبات کی قدر کرتے ہیں تاہم انہوں نے جمعرات کے روز جے آئی ٹی کے سامنے حاضری کے موقع پر کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے منع کر دیا ہے۔
خبرنامہ
”کارکن مجھے دعاﺅں میں یاد رکھیں“، وزیر اعظم نے جیالوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے روک دیا
