گوجرانوالہ (ملت+ آئی این پی) گوجرانوالہ میں ٹریفک کا المناک حادثہ‘ کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افرادجاں بحق،2زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو گوجرانوالہ میں کامونکی ٹول پلازہ کے قریب کار اور ٹرک ٹکرا گئے۔حادثے میں ماں بیٹے سمیت 3افرادجاں بحق،2زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امدا د کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کامونکی ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔زخمیوں کو طبی امدا د کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے
خبرنامہ
کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افرادجاں بحق،2زخمی
