خبرنامہ

کتاب کسی سےانتقام کےلیےنہیں بلکہ عوامی مفاد میں لکھی ہے،ریحام خان

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نےایک اور بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں دعویٰ کیاہےکہ ان کی کتاب کسی سے انتقام لینے کے لیے نہیں بلکہ عوامی مفاد میں لکھی گئی ہے۔ عمران خان اقتدار کے لیے انتہا پسندی کو بھی قبول کرسکتے ہیں ۔

ریحام خان کی متنازع کتاب میں بھارتی میڈیا کی دلچسپی عروج پرہے۔ایک اور بھارتی ٹی وی چینل کو ریحام خان نےانٹرویو دیاہے۔ریحام خان نے دعویٰ کیا کہ الیکشن سے قبل کتاب آنا محض اتفاق ہوگا۔انھوں نے کتاب انتقام لینے کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے لکھی ہے۔

ریحام خان نے کتاب کے لیک ہونے والے اقتباسات کی تردید نہیں کی اورگول مول جواب دیا کہ مبینہ اقتباسات اصل ہیں یا نہیں یہ کتاب آنے پرہی پتا چلے گا۔

ریحام خان نے الزام لگایا کہ عمران خان اقتدار کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ریحام خان نےطنزیہ کہاکہ وہ کتاب کی پبلسٹی کے لیے تحریک انصاف کی شکر گزار ہیں۔