اسلام آباد(ملت آن لائن)جماعت اسلامی آج کے الیکٹرک کے خلاف کراچی کے علاقے نرسری میں شارع فیصل پر دھرنا دے دیا ۔اس موقع پر کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی نفری اور بکتر بند گاڑی نرسری پہنچ گئی ہے جبکہ واٹرکینن بھی دھرنے کے مقام پر پہنچا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا تھا کہ کے الیکٹرک کی اربوں روپے کی لوٹ مار ، اووربلنگ اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف شارع فیصل نرسری پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ان کا کہناتھا کہ پر امن احتجاج اور دھرنے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔حافظ نعیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ گورنر سندھ محمد زبیر مسئلہ حل کرانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں، ان کی رِٹ موجود نہیں ہے یا تو وہ ملے ہوئے ہیں یا بے بس ہیں،اگر وہ بے بس ہیں تو ان کو چاہیے کہ وہ بھی کراچی کے عوام کے حقوق کے لیے ہمارے ساتھ شریک ہوں۔
خبرنامہ
کراچی: جماعت اسلامی کا لوڈ شیڈنگ کے خلاف شارع فیصل پر دھرنا
