کراچی (مانیٹنگ ڈیسک) شہر قائد میں دیئے جانے والے دھرنے میں شرکت کیلئے آئے جماعت اسلامی کے 3 کارکن گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس نے ادارہ نور حق کے اطراف کی گلیاں بند کر دیں۔ دوسری جانب جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ کے الیکٹر ک کے خلاف ہر صورت دھرنا ہو گا۔ مگر ڈی سی ایسٹ کہتے ہیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، کسی کو بھی عوام کو پریشان کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی سی ایسٹ نے بتایا کہ اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واضح ہدایت دے دی گئی ہے اور کسی بھی نقصان کی ذمہ دار جماعت اسلامی خود ہو گی۔ دوسری جانب، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے واقعے کے بعد ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے ذریعے شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ادھر، جماعت اسلامی کے کارکنان شارع فیصل پر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں اور پولیس نے نیو ایم اے جناح روڈ کو بھی بند کر دیا ہے۔
خبرنامہ
کراچی: جے آئی کے کارکنان اور پولیس میں تصادم، حافظ نعیم اور متعدد کارکن گرفتار
