خبرنامہ

کراچی :شیرشاہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق اور ایک جھلس گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد جھولے والے تھے اور وہ شیر شاہ جناح روڈ سے جھولا لے کر گزررہے تھے اس دوران جھولا پہلے سے ٹوٹے بجلی کے تار سے ٹکرا گیا ۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 افراد جھلس گئے جنھیں سول اسپتال لیجایا گیا، جہاں ایک متاثرہ شخص بھی ہلاک ہوگیا۔

جاں بحق افراد میں ارشد غلام یاسین، اختررفیق، صابرعاشق اور نوازسوہارا شامل ہیں جبکہ زخمی کی شناخت آصف ولد غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹوٹے تار کی تین روز سے شکایت کی ہوئی تھی لیکن کے الیکٹرک کا عملہ تارصحیح کرنے نہیں آیا اور اب 4 افراد کی ہلاکت کے بعد کے الیکٹرک کا عملہ تار صحیح کرنے پہنچا ہے