کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کے علاقے سائٹ انڈسٹریل ایریا کے گودام میں لگی تیسرے درجے کی آگ سات گھنٹے بعد قابوآئی ۔ اربوں کانقصان ہوگیا اس دوران فائر بریگیڈ کی 31 گاڑیاں خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ 6 ماہ سے وردیاں بھی نہیں ملیں ۔ چیف فائرآفیسر نے محکمہ فائر بریگیڈ کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ ڈالا ۔ سات گھنٹے مسلسل بھڑکتی آگ اربوں روپے کا نقصان کرکے ٹھنڈی ہوگئی ۔ کراچی کے سائٹ انڈسٹریل ایریا کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ ، کاٹن اور پولیسٹر دھاگے سے بھرے گودام میں بھڑکتی آگ بجھتی بھی تو کیسے ؟ آگ بجھانےوالوں کے پاس نہ فوم تھا نہ کیمیکل ، گودام کا مالک آتشزدگی کو حادثہ ماننے پر تیار نہیں ۔ ابتداء میں آگ بجھانے کےلیے فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں پہنچیں لیکن تب تک آگ تیسرے درجے میں داخل ہوچکی تھی جسے دیکھ کر شہر بھر کے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا ۔ انتہائی شدت کی آگ نے عمارت کو مخدوش کر دیا ۔
خبرنامہ
کراچی: گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
