خبرنامہ

ہم سے 44 سال کا حساب مانگا جا رہا ہے، وزیراعظم

سیالکوٹ(ملت آن لائن)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم پر کرپشن کا ایک داغ بھی نہیں لیکن ہم سے 44 سال کا حساب مانگا جارہا ہے۔

ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا منفی سیاست کی وجہ سےکراچی اسٹاک ایکسچینج 10ہزار پوائنٹس نیچے گر گیا، ہم نے 4 سال گزارے لیکن کرپشن کا ایک دھبہ نہیں لگا لیکن ہم سے اب 44 سال کا حساب مانگا جارہا ہے اور یہ کس چیز کا احتساب ہورہا ہے کچھ تو پتا چلے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2011 میں ہمارے پاس بجلی کے منصوبے لگانے کے لئے ایک پیسہ نہیں تھا اور قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ پاکستان ناکام ریاست ہے، کرپشن کی عجب کھانی روز ٹی وی اور اخبارات میں آتی تھیں لیکن ہم نے چار سال گزارے لیکن کرپشن کا ایک دھبہ نہیں لگا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک بھر میں موٹروے کا کام شروع ہوچکا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہورہا ہے، اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ بجلی کے کارخانوں کا افتتاح ہورہا ہے اور کچھ کارخانوں نے پیداوار دینا شروع کردی، 2018 میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا۔