نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مریم نواز کیس سے یکجا
لاہور:(ملت آن لائن) نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کو مریم نواز کے خلاف درخواست کے ساتھ یکجا کردیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے خلاف متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی دراخواست سول سوسائٹی کی نمائندہ آمنہ ملک نے دائر کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔عدلیہ کے خلاف بیان بازی کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے، ایسے بیانات سے انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے، لہذا نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ سپریم کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کرتے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بھی یہ کیس چلا سکتی ہے۔ عدالت نے درخواست کو مریم نواز کے کیس کے ساتھ یکجا کر دیا۔عدالت نے ٹویٹر میسیجز کے خلاف متفرق درخواست پرمریم نواز کو نوٹس جاری کر دیا۔
خبرنامہ
نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مریم نواز کیس سے یکجا