شاور:(ملت آن لائن اے پی پی) ایف سی ٹریننگ سنٹر مہمند ایجنسی میں فرنٹیئر کور کے 24 ویں بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان کلبھوشن کے تمام معاملات جاسوس کے اوراپنے قانون کے مطابق طے کرے گا،پاکستان کی پالیسی واضح اور متفقہ ہے،اس معاملے پر سول اور ملٹری قیادت متفق ہے،کلبھوش کے معاملے میں کوئی ابہام نہیں،غیرملکی جاسوس دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے جہاں کوئی ابہام نہیں وہاں خامیاں نہیں ڈھونڈی جانی چاہئیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کا برادر ملک ہے،ہم افغانستان میں امن کو پاکستان میں امن سے تشبیہہ دیتے ہیں،افغانستان الزام تراشی کے بجائے اپنے اندرونی اختلافات حل کرے،افغانستان برادر ملک کے طور پر بات کرے گا تو سنیں گےاور اگر بھارت کی زبان میں بولے گا تو نہیں سنیں گے،پاکستان اور ایران میں بھی قریبی تعلقات ہیں اور رہیں گے۔ چودھری نثارنے کہا کہ دہشتگرد دشمنوں کے پیسوں پر لڑرہے ہیں اور نام اسلام کا لے رہے ہیں،دہشتگردی کا ناسور ابھی ختم نہیں ہوا،اسے جڑ سے اکھاڑ پھینک کر ہی دم لیں گے،ایف سی نے ملک کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں،ایف سی نے دہشتگردی کےخاتمے کے علاوہ سرحدات کی بھی نگرانی کرنی ہے،گزشتہ چھ ماہ میں 14 ہزارجوانوں کی تربیت ہوئی ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر کے کو ورسک ٹریننگ سنٹر پہنچنے پر گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا،چودھری نثار نے ایف سی کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا بھی معائنہ کیا اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔
خبرنامہ
کلبھوشن کے معاملے میں کوئی ابہام نہیں،دہشتگردی میں ملوث رہا،چوہدری نثار
