خبرنامہ

کلبھوشن یادیو کیس:عالمی عدالت انصاف آج فیصلہ سنائی گی

اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف بھارت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جمعرات کو سنائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے ہیگ کے ٹربیونل نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بھارتی درخواست پر اپنا فیصلہ 18 مئی 2017 بروز جمعرات کو سنائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ فیصلہ عدالت کے صدر رونی اَبراہم عالمی وقت کے مطابق دوپہر 10 بجے (پاکستانی وقت سہ پہر 3 بجے) سنائیں گے۔

واضح رہے کہ معاملے کی سماعت کے دوران بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے اپیل کی تھی کہ پاکستان کو کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کو معطل کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں کیونکہ اس فیصلے سے کلبھوشن کے بنیادی حقوق مجروح ہوئے ہیں۔

اپنے دلائل کے دوران بھارتی وکلاء کی ٹیم کے سربراہ ہریش سالوے نے توجہ پاکستان کے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کے انکار پر ہی مرکوز رکھی۔