کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی گئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ہارٹ اٹیک کے بعد سے کلثوم نواز کے متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا جبکہ گردے بھی کام نہیں کررہے ہیں۔
لندن میں زیرعلاج سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نوازکی تازہ میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق 13 جون کو قے آنے کے بعد بیگم کلثوم نواز کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 14جون کو انہیں دل کا دورہ پڑا۔
ہارٹ اٹیک سے کلثوم نوازکے متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑدیا جبکہ ان کے گردے بھی کام نہیں کررہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گذشتہ تین روز کے دوران کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آئی ، انہیں خوراک دی جا رہی ہے جبکہ ساتھ ساتھ ان کی تھراپی بھی چل رہی ہے۔