کل مہاجروں کے مینڈیٹ کی تذلیل ہوئی، فاروق ستار
کراچی(ملت آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جس طرح مہاجروں کی تذلیل ہوئی، ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
کراچی میں پریس کانفرس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج وہ اہم فیصلے سے آگاہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مہاجروں کی بقا اور سلامتی کے لیے سیاست کررہے ہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سینیٹ کی تیسری بڑی، سندھ کی دوسری بڑی جبکہ سندھ کے شہری علاقوں کی سب سے بڑی جماعت ہے۔