راولپنڈی: ملت آن لائن .. بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک لڑکی سمیت 2 شہری شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر چڑی کوٹ اور ستوال سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت 2 شہری شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم پاک فوج نے بھی بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔
اس سے متعلقہ خبر
بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کےنتیجے میں 3 پاکستانی فوجی جاں بحق
راولپنڈی : فروری .. لائن آف کنٹرول پر تھوب سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کےنتیجے میں 3 پاکستانی فوجی جاں بحق ہو گئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کامؤثر جواب دیا جس میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے ضلع بھمبر کے تھوب سیکٹر میں بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شدید زخمی ہوگئے تھے جو بعد ازاں جاں بحق ہوگئے۔
بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائیک غلام رسول، نائیک عمران ظفر اور سپاہی امام بخش شامل ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارت کی جانب سے کافی نقصان ہو