خبرنامہ

کوئٹہ :دشت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ

کوئٹہ ملت آن لائن) کوئٹہ کے علاقے دشت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا ۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس سے قبل دو روز پہلے گوادر کے علاقے پشگان میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 10 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے ، فائرنگ سے 8 افراد نے موقع پر دم توڑ دیا تھا اور دو ہسپتال میں چل بسے تھے