’ کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی‘
کراچی(ملت آن لائن)معروف تعمیراتی کمپنی کے سربراہ ملک ریاض نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیوں کو غلط قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ملک ریاض نےکہا کہ ان کی نواز شریف سے ملاقات کی تمام قیاس آرائیاں غلط ہیں،وہ سنت رسولؐ پر عمل کرتے ہوئے کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرنے گئے تھے۔
ملک ریاض نے کہا کہ وہ کسی کا سیاسی ملبہ نہیں اٹھا رہے اور نہ ہی ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا اور کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی سیاسی بحث اورتنازع کا حصہ نہیں اور نہ ہی وہ کوئی نجات دہندہ ہیں۔