خبرنامہ

کپتان کی بشری مانیکا سے شادی پر بہنوں کا حیران کن ردعمل

کپتان کی بشری مانیکا سے شادی پر بہنوں کا حیران کن ردعمل

لاہور(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے شادی کی خبریں دو روز سے گردش کر رہی ہیں۔ عمران خان کی تیسری شادی پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیما خان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی تک عمران سے کوئی خاص بات نہیں ہوئی لیکن عمران خان کا جو فیصلہ ہو گا ہم اسے سپورٹ کریں گے۔ خیال رہے کہ ریحام خان سے شادی پر عمران خان کی بہنوں نے ناراضی ظاہر کی تھی لیکن اس مرتبہ عمران خان کی بہنوں نے اپنے بھائی کے فیصلے کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب عطا مانیکا خاندان بھی بشریٰ بی بی کے ساتھ کھڑا ہے۔ بشریٰ بی بی کا تعلق دراصل وٹو خاندان سے ہے اور خانقاہ ڈوگراں سے مانیکا خاندان میں آئی تھیں۔ بشریٰ بی بی کی عمران خان سے شادی کی خبروں کے بعد پوری مانیکا فیملی ان کو سپورٹ کررہی ہے تاہم پی ٹی آئی اور مانیکا خاندان کا یہی کہنا ہے کہ شادی ابھی ہوئی نہیں۔

بشریٰ کی کپتان سے شادی۔۔مانیکا خاندان میں کھلبلی

پاکپتن (نمائندگان خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں صبح سے گردش کر رہی ہیں عمران خان کی تیسری شادی اس دفعہ پاکپتن کی معروف سیاسی فیملی مانیکا خاندان کی بہو بشریٰ عرف پنکی سے گردش کر رہی ہیں۔ بشریٰ عرف پنکی کون ہے اس کے حوالے سے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق بشریٰ عرف پنکی ریٹائرڈ کسٹم آفیسر میاں خاور حیات مانیکا کی بیوی تھی جن کے درمیان اختلافات کی وجہ سے علیحدگی ہو چکی ہے۔ بشریٰ عرف پنکی پی ٹی آئی ضلع پاکپتن کے صدر سابق ایم این اے میاں احمد رضا خاں مانیکا کی بھابی ہیں بشریٰ عرف پنکی کے پانچ بچے ہیں تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں ایک بیٹی کی شادی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما صوبائی وزیر ریونیو پنجاب میاں عطا محمد مانیکا کے بیٹے میاں حیات مانیکا کے ساتھ ہوئی ہے بشریٰ عرف پنکی کی دوسری بیٹی کی شادی حویلی لکھا کے معروف زمیندار یوسف خان کے بیٹے سے ہوئی ہے۔ مانیکا فیملی کے ذرائع میاں خاور مانیکا اور بشریٰ عرف پنکی کے درمیاناختلافات کی تصدیق کرتے ہیں لیکن عمران خان سے شادی کے حوالے سے مانیکا خاندان تصدیق نہیں کر رہے۔ عمران خان بشریٰ عرف پنکی سے ملنے پانچ دفعہ پاکپتن ان کے گھر واقع پرانی سبزی منڈی آئے ہیں اور ان دونوں شخصیات کے درمیان روحانیت اور انگوٹھی کے حوالے سے نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پر خبریں کئی دفعہ گردش کرتی رہی ہیں بشریٰ مانیکا روحانی طور پر بڑے خاندانوں اور بیوروکریٹس کی فیملیز میں پیرنی کے طور پر پہچانی جاتی ہیں اس نے عمران خان کو کامیابی کیلئے انگوٹھی دی اور روحانی ٹپس بتائیں جن کے اثرات ظاہر ہونے پر عمران خان ان کے قریب آ گئے اور اس بابت وہ پاکپتن میں متعدد بار ان کی رہائش گاہ پر خفیہ طور پر آتے رہے اور دربار حضرت بابا فرید الدینؒ پر حاضری بھی دیتے رہے کچھ عرصہ قبل عمران خان کی بشریٰ بی بی کی چھوٹی ہمشیرہ سے شادی کی خبریں بھی منظر عام پر آئیں تو عمران خان نے اس کی تردید کی اور اب بشریٰ بی بی سے مبینہ طور پر شادی کی خبر آنے کے بعد مقامی مانیکا خاندان میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ منظر عام پر آنے کے بعد مانیکا خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی نہیں ہوئی۔ تاہم بشریٰ بی بی کچھ عرصہ سے لاہور میں رہائش پذیر ہیں پاکپتن میں سارا دن عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مبینہ شادی کے متعلق باتیں زیر بحث رہیں