خبرنامہ

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے دو لاکھ امریکی بے گھر

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے دو لاکھ امریکی بے گھر
کیلی فورنیا(ملت آن لائن)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے جبکہ امریکی حکام نے کہاہے کہ تیز ہوائوں کے باعث آگ کے پھیلنے کے خدشات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ لگنے کے بعد اب تک دو لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر چار دن بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ۔مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیاکہ 80 میل فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کے باعث آگ کے مزید پھیلنے کےخدشات ہیں اس وقت بھی آگ لاس انجیلس کی جانب بڑھ رہی ہے جبکہ متعدد پوش علاقے اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگنے کے باعث سیکڑوں مکانات جل کر تباہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے دو لاکھ کے قریب افراد کو دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔