کیلی فورنیا: 150 گھر جل کر راکھ
لاہور:(ملت آن لائن) امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ قابو میں نہ آ سکی، لاس اینجلس سے ایک سو پندرہ کلومیٹر شمال مغرب میں لگی آگ نے پھیل کر پچاس ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ نے ایک سو پچاس گھروں کو جلا ڈالا۔ وینچرا کاؤنٹی کے علاقے میں آگ کے باعث ستائیس ہزار لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ میڈیا کے مطابق حکام نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہوا کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
خبرنامہ
کیلی فورنیا: 150 گھر جل کر راکھ