خبرنامہ

کیپٹن (ر)صفدر کا موبائل ضبط

کیپٹن (ر)صفدر کا موبائل ضبط
اسلام آباد:(ملت آن لائن) کیپٹن(ر)صفدرکی ضمانت پر رہائی کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت کے حکم پر کیپٹن (ر)صفدر کا موبائل ضبط کرلیاگیا۔ کیپٹن(ر)صفدرکی ضمانت پر رہائی کیخلاف نیب کی درخواست پر سماعت جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن پرمشتمل ڈویژن بینچ کررہاہے۔ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سردارمظفر رہائی کالعدم قراردینے سے متعلق دلائل دے رہے ہیں جبکہ کیپٹن (ر)صفدر نے وکالت نامے پر دستخط کر دیئے۔ دوران سماعت کیپٹن (ر)صفدر کے موبائل استعمال کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر نے کیپٹن (ر) صفدر سے استفسار کیا کہ یہ پارک ہے یاعدالت ، بعد ازاں عدالت کے حکم پر کیپٹن (ر)صفدر کا موبائل ضبط کرلیا گیا۔ کیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم کی بھی ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے۔ نیب کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ احتساب عدالت نےضمانتی مچلکوں پررہائی کا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ کیپٹن(ر)صفدرکی رہائی کاحکم کالعدم قرار دے۔ قومی احتساب بیورو نے نوازشریف کے داماد اورمریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو وطن واپسی پر گرفتارکرلیا تھا۔ بعد ازاں کیپٹن صفدر کی عدالت میں پیشی پر عدالت نے انہیں 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی تھی اور اور کیپٹن(ر)صفدر کو بیرون ملک جانے سے پہلے آگاہ کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ 19 اکتوبر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نااہل نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا ۔ کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا۔