خبرنامہ

کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی نئی پیشن گوئی

کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی نئی پیشن گوئی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکا کہنا ہے ماضی کی طرح اب بھی فتح نوازشریف کی ہوگی، قوم اپنے حقوق کیلئے آج بھی ایک جگہ اکٹھی ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب تک آرٹیکل 6 اور پرویز مشرف زندہ ہے، ملک میں مارشل لاء نہیں لگ سکتا۔ انہوں نے کہا مشرف کو دو دفعہ آئین توڑنے کا جواب دینا پڑے گا، ملک کا آئین مقدس ہے کیونکہ یہ ناموس رسالت کی حفاظت کرتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے نوازشریف نے ملک سے اندھیرےختم کرنے کا قوم سے وعدہ کیا تھا، آج جتنی بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا جب ہم بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے ایک شخص کنٹینر پر کھڑے ہو کر اسلام آباد لاک ڈاؤن کی بات کر رہا تھا۔