خبرنامہ

کے پی کے حکومت آج 6سو ارب سے زائد کا بجٹ پیش کرے گی

پشاو (ملت آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت آج مالی سال 18-2017 کے لئے چھ سو سے زائد ارب کا بجٹ پیش کرے گی ۔ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی منصوبہ شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے ہوگا جس میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید آئندہ مالی 2017،18 کا 600 ارب سے زائد کا بجٹ پیش کریں گے ۔ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 208 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ اس میں سے صوبائی حکومت کو اپنے وسائل سے 126 ارب روپے ملیں گے جس میں 95 ارب روپے صوبائی سطح پر ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں پر خرچ کئے جا ئیں گے جبکہ 30 ارب اضلاع کو فراہم کئے جا ئیں گے