گجرات میں نیا ایئر بیس بھارتی کولڈ ڈاکٹرائن کا حصہ ہے، دفتر خارجہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) دفترخارجہ نے کہا ہے کہ گجرات میں نیا ایئربیس بھارتی کولڈ ڈاکٹرائن کا حصہ ہے۔ گزشتہ روز ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتکار نیراقبال رانا کی شہادت پر افسوس ہے،ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور افغان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اورپاکستانی سفارتی عملے کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔ گجرات کے قریب بھارتی ایئرفورس کے نئے بیس سے متعلق ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ یہ کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا حصہ اور بھارتی توسیع پسندانہ عزائم کا عکاس ہے تاہم پاکستان کسی بھی بھارتی جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دینے کیلیے تیار ہے۔ پاکستانی سابق فوجی افسرکی نیپال میں گمشدگی سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ اس ضمن میں نیپال حکومت سے رابطے میں ہیں، بھارت کو بھی خط لکھا تھا لیکن تاحال معلومات کا تبادلہ نہیں کیا۔
گزشتہ روز ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتکار نیراقبال رانا کی شہادت پر افسوس ہے،ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور افغان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اورپاکستانی سفارتی عملے کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔ گجرات کے قریب بھارتی ایئرفورس کے نئے بیس سے متعلق ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ یہ کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا حصہ اور بھارتی توسیع پسندانہ عزائم کا عکاس ہے تاہم پاکستان کسی بھی بھارتی جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دینے کیلیے تیار ہے۔