خبرنامہ

گرمی میں اضافہ ، لاہور میں پارہ 44 ڈگری تک جانے کا امکان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں کو گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، لاہور میں دن بارہ بجے ہی پارہ 41 تک پہنچ گیا ، سندھ میں بھی سورج غضب ڈھانے لگا ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، سکھر اور دیگر علاقے جلنے لگے ۔ ملک میں گرمی کا راج ، دن چڑھتے ہی سورج کا پارہ بھی ہائی ہوگیا ۔ پنجاب کے مختلف علاقے تنور بنے ہوئے ہیں ۔ گرمی زوروں پر ہے ، لاہور میں آج پارہ 43 سے 44 تک جا سکتا ہے ، شہریوں کے کڑاکے نکلیں گے ۔ ملتان ، فیصل آباد ، رحیم یار خان اور ڈی جی خان بھی درجہ حرارت 45 تک جائے گا ۔ سندھ میں بھی گرمی عروج پر ہے ، لاڑکانہ ، نواب شاہ ، جیکب آباد ، دادو ، سکھر ، حیدر آباد میں سورج کا پارہ ہائی ہے ، کراچی میں سمندری ہواؤں کی وجہ سے گرمی کی شدت کم ہے ۔ آج درجہ حرارت 34 سے 36 تک رہے گا ۔ موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں بارش کا دور دور تک کوئی امکان نہیں شہری صبر کریں ۔