گوادر (ملت آن لائن )بلوچستان میں دو مختلف مقامات پر تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق گوادر کے علاقوں گنت اور پشگان میں سڑک بنانے والے مزدوروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8مزدور جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے جبکہ امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
خبرنامہ
گوادر ۔ دہشت گردوں کی فائرنگ ،تعمیراتی کام کرنے والے 8مزدور جاں بحق ،2زخمی
