خبرنامہ

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کااعلان

بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے کیا جوڑ توڑ ہورہی ہے، بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں ۔

پانچ نشستیں رکھنے والی اے این پی اور ہزارہ ڈیموکریٹک نے بھی بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کردی،چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کاحصہ بن کرترقی میں کرداراداکریں گے۔

بی اے پی کے جام کمال خان نے بتایا کہ آزاداُمیدوارعارف محمدحسنی بھی بی اےپی میں شامل ہوگئے، بلوچستان عوامی پارٹی کےحمایت یافتہ ارکان کی تعداد23ہوگئی،بی این پی، ایم ایم اے و دیگرجماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

سادہ اکثریت سے صرف چار نشستیں دور بی اے پی کی جانب سے وزارت اعلیٰ کیلئے جام کمال مضبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں، جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سردار یار محمد رند اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بھی حکومت سازی کیلئے آزاد ارکان اور سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کردیئے ہیں، یار محمد رند نے عمران خان کی جانب سے گورنر بلوچستان بننے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ کے حصول کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔