خبرنامہ

ہمارا مقابلہ غیرملکی مخلوق سے ہے، عمران خان

انتخابی مہم کا آخری خطاب کرتے ہوئے عمران خان بولے کہ نواز شریف کے ساتھ غیر ملکی مخلوق ملی ہوئی ہے، ہمارا مقابلہ اسی سے ہے۔

ڈیفینس میں اپنے مصروف ترین دن اور انتخابی مہم کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر، نیب، ایف آئی اے کا کام چوروں کو پکڑنا ہے، اقتدار میں آکر تمام اداروں کو مضبوط کریں گے، ساروں کو خوف آگیا ہے، ان کو معلوم ہے سونامی آرہا ہے، دوپہر 3 بجے کی گرمی میں ہزاروں لوگ دھرنے میں آتے تھے، سب کو معلوم ہے کیا ہونے والا ہے۔

سب جانتے ہیں ایک پارٹی کا انقلاب آنے والا ہے، تمام جماعتیں مل کر بھی ہم سے بڑا جلسہ نہیں کرسکتیں، نواز شریف کے ساتھ غیر ملکی مخلوق ملی ہوئی ہے، نواز شریف ہندوستان کی زبان بول رہا ہے، کشمیریوں کے ساتھ ظلم ختم ہونا چاہئے۔

وہ بولے کہ راجہ ظفر الحق رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، عالمی اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے کیلئے انہوں نے یہ کیا، عمران خان قوم اور ملکی مفاد کے ساتھ کھڑا ہوگا، تقدیر بدلنے کا موقع بار بار نہیں ملتا، ہمیں صرف گورننس بہتر کرنی ہے، کمزور اور مظلوم طبقے کو اوپر لانا ہے۔