خبرنامہ

ہماری روزانہ پیشیاں،عمران خان کو بری کر دیا گیا: نواز شریف

ہماری روزانہ پیشیاں،عمران خان کو بری کر دیا گیا: نواز شریف

اسلام آباد: (ملت آن لائن) نواز شریف کا کہنا ہے ہماری روزانہ پیشیاں ہو رہی ہیں اور عمران کو بری کر دیا گیا، جنہوں نے بری نہیں ہونا ہوتا وہ ہو جاتے ہیں، جنہوں نے کچھ نہیں کیا وہ عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، مجھے اپنی بیوی کی مزاج پرسی کی اجازت نہیں دی گئی۔

سابق وزیر اعظم نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کسی نے ہمارے خلاف کرپشن کا کوئی الزام، بیان اور نہ دستاویزی ثبوت پیش کیا، مگر نیب کی 61 پیشیاں بھگت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان کو لاہور جلسہ میں رسپانس نہیں ملا اور اب الیکشن میں تاخیر کی بات کر رہے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہتے ہیں صاف اور شفاف الیکشن کرائیں گے، مگر میرا صاف اور شفاف الیکشن کی باتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔