خبرنامہ

ہمارے بیانات تصادم کی کیفیت پیدا کررہے ہیں، چوہدری نثار

سینیٹ انتخابات؛

ہمارے بیانات تصادم کی کیفیت پیدا کررہے ہیں، چوہدری نثار
سلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہےکہ کنفیوژن کی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں جب کہ ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کررہے ہیں۔ چوہدری نثار نے ایک بیان میں کہا کہ صورت حال کسی بھی حوالے سے ملکی مفاد میں نہیں، ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کررہے ہیں، بارہا کہا جاتا ہے کہ ہم اداروں سے تصادم پر عمل پیرا نہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ کنفیوژن کی پالیسی کسی کےمفادمیں نہیں، بارہا کہا ایک عدالتی فیصلے پر اطمینان نہیں تو دوسری سے انصف مل سکتا ہے، حدیبیہ کیس کے فیصلے سے کیا یہ بات ثابت نہیں ہوئی؟
چوہدری نثار نے ایک بیان میں کہا کہ صورت حال کسی بھی حوالے سے ملکی مفاد میں نہیں، ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کررہے ہیں، بارہا کہا جاتا ہے کہ ہم اداروں سے تصادم پر عمل پیرا نہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ کنفیوژن کی پالیسی کسی کےمفادمیں نہیں، بارہا کہا ایک عدالتی فیصلے پر اطمینان نہیں تو دوسری سے انصف مل سکتا ہے

کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ (ن) لیگ واحد جماعت ہے جو صرف باتیں نہیں کام بھی کرتی ہے، اسی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)خدمت کی سیاست کرتی ہے، الزام کی نہیں اور نواز شریف نے جو بھی وعدے کیے وہ پورے کیے ہیں، 20 سال میں وہ کام نہیں ہوئے جو 4 سال میں کیے، ساتھی ہی مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک میں انتشار کا مقابلہ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فاٹا کے معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم ایک سو سال سے زائد پرانے نظام کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔