خبرنامہ

ہمارے ساتھ جو ناانصافی ہوئی اس کی زدمیں بہت لوگ آئیں گے،مریم نواز

ہمارے ساتھ جو

ہمارے ساتھ جوناانصافی ہوئی اس کی زدمیں بہت لوگ آئیں گے،مریم نواز

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں جو ناانصافی ہوئی اس کی زد میں بہت لوگ آئیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاناما سے اقامہ والے فیصلے میں منتخب وزیراعظم سے ناانصافی ہوئی، پاناما کیس میں جو ناانصافی ہوئی، اس کی زد میں بہت لوگ آئیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے مخالفین میں کسی کے ساتھ ایسی ناانصافی ہو۔
گذشتہ روز پیشی پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف مقدموں میں کوئی جان نہیں، پہلے6 ماہ میں کیا ثابت ہوا جواب نئی چیزیں مل گئی ہیں، پہلے کہا گیا کہ فلیٹس مریم کے ہیں، بعد میں ملکیت نوازشریف پرڈال دی۔
جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپ آہستہ آہستہ باہر آگئے، مریم نواز
یاد رہے شانگلہ ہل میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپ آہستہ آہستہ باہر آگئے، شیر کے خوف سے عمران اور زرداری کو ہاتھ ملانا پڑ گئے یہ دونوں اندر سے ملے ہوئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آپ کو نوازشریف کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر آواز اٹھانے پرسلام پیش کرتی ہوں، نوازشریف کا ووٹ کے تقدس کا بیانیہ آپ کےدلوں اور گھر تک پہنچ گیا ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا تھا کہ نوازشریف کو سزا پہلے سنا دی اور مقدمہ بعد میں چلا رہے ہیں، دنیا کی عدالتی تاریخ کا پہلا مقدمہ ہے، سزا اس الزام پر دی گئی جو درخواست گزار نے لگایا ہی نہیں، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا۔