اسلام آباد (ملت + آئی این پی) سردار ایاز صادق سپیکر اور مر تضیٰ جاوید عباسی ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی نے ہو لی کے تہوار کے پر مسرت موقع پر جو12مارچ کو منایا جارہا ہے ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کو مبارک باد دی ہے۔سردار ایا ز صادق نے اپنے ایک پیغام میں ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کو مبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ رنگو ں اور روشنیوں کے اس تہوارکی موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں انتہائی خو شی محسوس ہو رہی ہے۔سپیکر نے ملک کی تعمیر و تر قی کے لیے پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کی خد مات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہندو برادری کی تمام شعبہ ہائے زندگی میں بھر پور شر کت انتہائی قابل تعریف ہے۔ڈپٹی سپیکر نے بھی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کوہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے ملکی ترقی اور قومی اتحاد ،ہم آہنگی میں ہندو برادری کے کر دار کو سراہا۔
خبرنامہ
ہولی کے تہوار پر ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کو مبارک باد
