یمنی سرحد کے قریب، سعودی شہزادہ جاں بحق
یمنی(ملت آن لائن) سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس میں سعودی شہزادہ منصوربن مقرن سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یمنی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سعودی شہزادہ منصوربن مقرن جاں بحق ہوگئے جب کہ ہیلی کاپٹر میں سعودی شہزادے منصور بن مقرن کے علاوہ دیگر 8 افراد بھی سوارتھے۔ فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں تاہم حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے شہزادہ منصور بن مقرن سعودی صوبہ عسیر کے نائب گورنر تھے۔
ہیلی کاپٹر میں سعودی شہزادے منصوربن مقرن کے علاوہ دیگر 8 افراد بھی سوارتھے۔ فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں تاہم حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔
سعودی عرب میں بھی احتساب کی ہوا چل پڑی جہاں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی کرپشن کمیٹی بنا 11شہزادوں اور 4 وزرا سمیت درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کرلیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف 11 شہزادے، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا گرفتارکرلئے ہیں، گرفتار ہونے والے سابق اور موجودہ وزرا کی کل تعداد 38 ہے جن کے نام تاحال جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ کمیٹی کے ممبران میں چیئرمین مانیٹرنگ کمیشن، چیئرمین نیشنل اینٹی کرپشن اتھارٹی، جنرل آڈٹ بیورو کے سربراہ، اٹارنی جنرل اور ریاستی سیکیورٹی کے سربراہ شامل ہیں۔