خبرنامہ

یمن ہلاک امریکی فوجی کی لاش ملک پہنچ گئی، ایئر پورٹ پر امریکی صدر ٹرمپ بھی موجود تھے

واشنگٹن ۔ 03 فروری (ملت +اے پی پی) یمن میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجی اہلکار کی جسد خاکی کو جب وطن واپس لایا گیا تو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی وہاں موجود تھے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ کی شرکت کے بارے میں پہلے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔صدر ٹرمپ کے منصب سنبھالنے کے بعد بیرون ملک مارے جانے والا یہ پہلا امریکا فوجی تھا، 36 سالہ ویلیم ریان اونز کا تعلق امریکی ریاست ایلینوائے کے شہر پیوریا سے تھا۔