برسلز ۔ 03 فروری (ملت +اے پی پی) یورپی حکام نے عراقی فضائی کمپنیوں کے یورپ کی فضائی حدود میں داخلے پر عائد پابندی اٹھا لی ہے ، یہ پابندی 2015 ء میں لگائی گئی تھی۔عراقی وزیر ٹرانسپورٹ کاظم الحمامی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ہوابازی کے تحفظ سے متعلق یورپی ایجنسی نے یورپ کی فضائی حدود میں داخلے کے حوالے سے عراقی فضائی کمپنی پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔الحمامی نے مزید بتایا کہ عراقی فضائی کمپنی کا نام بلیک لسٹ سے خارج کر دیا گیا ہے اور اب وہ ہوابازی کے تحفظ سے متعلق یورپی ایجنسی کے زیر نگرانی ہو گی۔
خبرنامہ
یورپ نے عراقی فضائی کمپنیوں پر عائد پابندی ختم کر دی
