خبرنامہ

یوم آزادی: پاک، ترک، سعودی ایئر فورسز کا فضائیمظاہرہ

اسلام آبادمیں سترویں یوم آزادی پر پاکستان، تر کی اور سعودی فضائیہ نے شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا، جس پر حاضرین نے بھرپور داد دی۔

وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 70ویں یوم آزادی پر شاندار فضائی مظاہرہ کیا اور صدر مملکت ممنون حسین کو سلامی دی۔

عوام کی بڑی تعداد فضائی مظاہرہ دیکھنے کے لیے موجود تھی، فضائی مظاہرے میں پاکستان،ترکی اور سعودی عرب کے طیاروں نے حصہ لیا۔

ترک طیاروں کے بعد سعودی ہاکس طیاروں نے فضائی مظاہرہ کیا اورشاندار فضائی کرتب دکھائے۔

پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ بھی کیا، پاک آرمی کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر سے کمانڈوز اتارنے کا مظاہرہ کیا۔

جے ایف تھنڈر طیاروں کی زبردست پرفارمنس پر حاضرین نے کھل کر داد دی۔

تینوں مسلح افواج کے کمانڈوزکے دستے نے فری فال مظاہرہ کیا، مظاہروں میں پوما، ایم آئی 17،آگستاہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔