خبرنامہ

آج کا پاکستان زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے، ہم پاکستان کی عوام کو جوابدہ ہیں،وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد (ملت آن لائن ،اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتی ہے ہم نیک نیتی سے کام کررہے ہیں 145 آج کا پاکستان زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کون کام کررہا ہے اور کس نے کچھ نہیں کیا۔ ہم پاکستان کی عوام کو جوابدہ ہیں ۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کو 2013ء میں گھمبیر وسائل ورثے میں ملے لیکن ہم نے سخت محنت کی اور اب لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ ترقیاتی منصوبے شفاف انداز میں تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوتے تھے جس سے عموماً لاگت بڑھ جاتی تھی۔ لیکن اب منصوبہ جات پر بچت کی جارہی ہے 145 وزیراعظم نے کہا کہ ہم نہ صرف توانائی کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں بلکہ صارفین کو ارزاں نرخوں پر توانائی فراہم کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبہ جات تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔ آئندہ چند ماہ میں 3600 میگا واٹ بجلی کا مزید اضافہ ہو جائے گا۔ ہم پاکستان کے لئے پائیدار توانائی وسائل کی محفوظ بنیاد فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ بے مثال ہے ۔ہم گورننس اصلاحات پر بھی کام کررہے ہیں جو معاشرے کے مختلف طبقات سے مخالفت کے ساتھ ساتھ ایک طویل عمل ہے لیکن ہم مثبت اصلاحات لانے کے لئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ان منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے بھی کوشاں ہیں جنہیں ترک کردیا گیا تھا۔ کیونکہ ہم پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی چاہتے ہیں 145 انہوں نے کہا کہ پورا ملک شاہرات اور موٹر ویز کے نیٹ ورک کے ساتھ باہم منسلک کیا جارہا ہے۔ جس سے کاروبار 145 صنعت 145 برآمدات کے حوالے سے بے شمارفوائد حاصل ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دور میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ہم نے دیگر صوبوں کی طرح آزاد کشمیر 145 گلگت بلتستان اور فاٹا کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کی عوام کو جوابدہ ہیں کہ وہ فیصلہ کریں گے کہ کس نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کس نے نہیں کیا۔