خبرنامہ

آرمی چیف سے برطانیہ میں گولڈمیڈل جیتنے والی پاک آرمی کی ٹیم کی ملاقات

راولپنڈی (ملت + آئی این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانیہ میں کیمبرین پیٹرومقابلوں میں گولڈمیڈل جیتنے والی پاک آرمی کی ٹیم نے ملاقات کی ۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانیہ میں14سے 23اکتوبر تک جاری رہنے والے ایکسرسائزکیمبرین پیٹرومقابلوں میں گولڈمیڈل جیتنے والی پاک آرمی کی ٹیم نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابقآرمی چیف نے پہلی پوزیشن لیکردنیامیں پاکستانی پرچم بلندکرنے پر پاک آرمی کی ٹیم کومبارکباد پیش کی۔122ٹیموں نے ایکسرسائزکیمبرین پیٹرومقابلوں میں حصہ لیا۔پاک آرمی نے تیسری باران مقابلوں میں فتح سمیٹی ۔