خبرنامہ

اب ہم بتائیں گے کہ دھرنا کیا ہوتا ہے۔جماعت اسلامی

اب ہم بتائیں گے کہ دھرنا کیا ہوتا ہے۔جماعت اسلامی
اسلام آباد(ملت آن لائن)جماعت اسلامی کا دھرنا اسلام آباد میں داخل، فاٹا کے انضمام کیلئے سراج الحق نے 31دسمبر کی ڈیڈلائن دیدی، ہم بتائیں گے کہ دھرنا کیا ہوتا ہے، امیر جماعت اسلامی کے اعلان نے حکومت کی نیندیں اڑا دیں۔ جماعت اسلامی کا دھرنا اسلام آباد میں داخل ہو چکا ہے اور اس وقت چائنہ چوک میں موجود ہے۔ فاٹا کے انضمام کیلئے کئے جانے والے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامیسراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے 31دسمبر تک فاٹا کا انضمام نہ کیا تو اسے پھر ہم بتائیں گےکہ دھرنا کیا ہوتا ہے۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فاٹا میں ایف سی آر کے کالے قانون کو ختم کرانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکا شدید بارش اور سردی کے باوجود سڑک پر ہی موجود رہے اور قائدین کے خطابات کا بھرپور نعروں سے جواب دیتے رہے۔

جماعت اسلامی کا دھرنا اسلام آباد میں داخل ہو چکا ہے اور اس وقت چائنہ چوک میں موجود ہے۔ فاٹا کے انضمام کیلئے کئے جانے والے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامیسراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے 31دسمبر تک فاٹا کا انضمام نہ کیا تو اسے پھر ہم بتائیں گےکہ دھرنا کیا ہوتا ہے۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فاٹا میں ایف سی آر کے کالے قانون کو ختم کرانا چاہتے ہیں۔