خبرنامہ

احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع

احد چیمہ

احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع

لاہور:(ملت آن لائن+اے پی پی) نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردیں۔ نیب نے لاہور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کےسابق ڈائریکٹر احد چیمہ کو 21 فروری کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی اراضی میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کےبعد سے وہ اب تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔ نیب نے احد چیمہ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھاتے ہوئے ان کی بطور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ آشیانہ ہاؤسنگ کیس: سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کا چوتھی بار جسمانی ریمانڈ منظور احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپس مہنگے داموں خریدنے کا الزام ہے، نیب لاہور نے الزامات کی تصدیق کے لیے متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا جس میں احد چیمہ کے دور میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تعداد کےبارے میں پوچھا گیا ہے۔
عدالت میں پیشی
دوسری جانب نیب نے احد چیمہ، نجی کمپنی کے کنٹریکٹر شاہد شفیق اور دیگر 2 ملزمان کا چوتھی مرتبہ 14 روزہ جسمانی ریمانڈمکمل ہونے پر انہیں احتساب عدالت کے روبرو پیش کردیا۔ نیب ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لائی جب کہ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔