خبرنامہ

اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کے تحفظات، آج جی ایچ کیو طلبی

اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کے تحفظات، آج جی ایچ کیو طلبی

راولپنڈی: (ملت آن لائن) سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کے تحفظات، متنازع مندرجات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بڑا فیصلہ، وضاحت کے لیے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی طلبی

سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی 28 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی طلب کر لیے گئے۔ پاک فوج نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ ان کی کتاب سپائی کرونیکلز میں ان سے منسوب باتیں درست ہیں یا نہیں؟

قانونی ماہرین کے مطابق اگر جنرل ریٹائرڈ اسد درانی وضاحت میں فوجی حکام کو مطمئن نہ کر سکے اور ملٹری کوڈ آف کندیکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو ان کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923ء کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
جنرل ایوب خان کے دور میں اس ایکٹ میں تبدیلی کی گئی تھی جس کے بعد فوج کو کسی سویلین کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار حاصل ہے۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923ء کے تحت عمر قید اور سزائے موت سمیت مختلف سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی کو جی ایچ کیو طلب کیا جانا جنرل قمر جاوید باجوہ کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے مطابق کوئی بھی شخص ملک اور قانون سے بالاتر نہیں ہے۔