خبرنامہ

الیکشن ترمیم بل؛ شک پر ایمان کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا، اعتزاز احسن

الیکشن ترمیم بل؛ شک پر ایمان کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا، اعتزاز احسن
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ختم نبوت پر ایمان سے متعلق شک پر 15 روز میں ایمان کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔ سینیٹ میں انتخابات ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظورہونے کے بعد سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ قانون کے غلط استعمال کو کیسے روکا جائے گا، اگر کوئی کسی پر شک کرے گا تو اسے 15 روزمیں ایمان کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا،الزام لگانے کا سلسلہ کہاں رکے گا، ہم بندگی پر فخر کرتے ہیں یہ بندگی ہمارا ایمان ہے، میں اس قانون کے حق میں ووٹ دے رہا ہوں، میں نے ڈی چوک پر دھرنے کی مخالفت کی تھی، آج فیض آباد چوک پر مورچہ بن چکا ہے، حکومت نظر ہی نہیں آئی وہ جاتی امراء میں بیٹھی ہوئی ہے اور 14 دن اس حکومت نے کچھ نہیں کیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ اب اسلام آباد میں اور بھی لوگ آکر دھرنا دیں گے اور ہم یرغمال بنیں گے، اصلاح ہو گئی ہے مگر یہ کام دباؤ کے زریعے کروایا گیا اورپھر ہم روتے ہیں کہ پارلیمان کام نہیں کرتا جمہوری حکومت چلنے نہیں دیتے۔ موجودہ حالات کے حوالہ سے اعتزاز احسن نے شعر پڑھا کہ رحمت سید لولاک ﷺ پہ کامل ایمان ہے، مگر امت سید لولاک سے ڈر لگتا ہے۔

سینیٹ میں انتخابات ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظورہونے کے بعد سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ قانون کے غلط استعمال کو کیسے روکا جائے گا، اگر کوئی کسی پر شک کرے گا تو اسے 15 روزمیں ایمان کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا،الزام لگانے کا سلسلہ کہاں رکے گا، ہم بندگی پر فخر کرتے ہیں یہ بندگی ہمارا ایمان ہے، میں اس قانون کے حق میں ووٹ دے رہا ہوں، میں نے ڈی چوک پر دھرنے کی مخالفت کی تھی، آج فیض آباد چوک پر مورچہ بن چکا ہے، حکومت نظر ہی نہیں آئی وہ جاتی امراء میں بیٹھی ہوئی ہے اور 14 دن اس حکومت نے کچھ نہیں کیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ اب اسلام آباد میں اور بھی لوگ آکر دھرنا دیں گے اور ہم یرغمال بنیں گے، اصلاح ہو گئی ہے مگر یہ کام دباؤ کے زریعے کروایا گیا اورپھر ہم روتے ہیں کہ پارلیمان کام نہیں کرتا جمہوری حکومت چلنے نہیں دیتے۔