خبرنامہ

امریکی صدر بننے کے لیے 35 الفاظ

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھالیا جس کے لیے انہیں صرف 35 لفظ ادا کرنے پڑے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 45ویں صدر کا حلف اٹھالیا جب کہ عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد انہیں دنیا کی طاقتورترین ریاست کے تمام تراختیارات مل گئے ہیں لیکن سب سے دلچسپ بات امریکی صدر کے حلف اٹھانے کی تقریب تھی جس میں وہ صرف 35 لفظ ادا کرنے کے بعد صدر بن گئے ہیں۔ امریکی قانون کے مطابق منتخب ہونے والے صدر کو حلف لینے کے لیے یہ الفاظ ادا کرنا ہوتے ہیں، ’’ میں سنجیدگی سے قسم لیتا ہوں یا تصدیق کرتا ہوں کہ میں امریکا کے صدارتی دفتر کو وفاداری کے ساتھ چلاؤں گا اور امریکی آئین کے دفاع، تحفظ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیت بروئے کار لاؤں گا ‘‘۔